ن لیگی بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس، نیا بلدیاتی مسودہ مسترد کردیا

 لاہور:  مسلم لیگ ن کے بڑے بلدیاتی نمائندوں نے پنجاب حکومت کے نئے بلدیاتی مسودے کو مسترد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز ن لیگ کے پنجاب کے 12میئرز سمیت 24 ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کا لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے نئے بلدیاتی مسودے پر غوروخوض کے بعد اسے متفقہ طور پر مسترد کردیا گیا۔

قبل ازیں پنجاب لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں صدرلوکل کونسل ایسوسی ایش پنجاب فوزیہ خالدوڑائچ، لارڈ میئرلاہور کرنل (ر) مبشرجاوید، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ راناعتیق انور، ڈسٹرکٹ چیئرمین اوکاڑہ ملک قادر علی سمیت دیگرنے شرکت کی۔

شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے بلدیاتی نظام لانے سے مشکلات بڑھ جائیں گی، بلدیاتی نمائندے ہونے کی حیثیت سے عوامی مشکلات حل کرنیوالوں پرشب خون مارا جا رہا ہے، صوبے میں بلدیاتی نظام کا مسودہ تیارکیاگیا ہے لیکن بدقسمتی سے کسی بھی بلدیاتی نمائندے کو اعتماد میں نہیں لیاگیا، انصاف کیلیے عدالت سے رجوع کیا جائیگا اوراس کیلیے احتجاج کا راستہ بھی اختیار پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔ سیاسی اورعدالت سمیت ہر محاذ پرجنگ لڑیں گے۔

The post ن لیگی بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس، نیا بلدیاتی مسودہ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GeB9DQ
via IFTTT

0/Post a Comment/Comments